راناثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا ارادہ ہے، ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا، ہاشم ڈوگر

راناثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا ارادہ ہے، ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا، ہاشم ڈوگر

جہلم: صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اداروں اور سرکاری افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، ن لیگ نے اداروں کے خلاف بولا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی، اگر ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا۔

رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے یہ بات پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جلسہ گاہ کے انتظامات کو بہترین اور سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جلسوں کی طرح یہ جلسہ بھی عظیم الشان ہو گا۔

عمران خان دہشتگردی سے زیادہ خطرناک فتنہ ہے، تین کیسز میں فیصلے خلاف آگئے تو سیاست سے فارغ ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے لیکن صفائی کا موقع دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گجرات میں وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف درج مقدمے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے، ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں ہیں، مئی میں چادر اورچہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا تھا۔

دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، وزیراعظم عوام کیساتھ ہیں، حنیف عباسی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے، دیگر اضلاع  بھی جہلم کی طرح سیلاب زدگان کی مدد کریں۔


متعلقہ خبریں