وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج کےدستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے دستے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت چاروں صوبوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔
آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کے دستے صوبوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزارت داخلہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔

 سیلاب کے امدادی عطیات کیلئے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے، آئی ایس پی آر

اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی جارہی ہے، پاک فوج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب نے ڈ ی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج تعینات کی ریکوزیشن کی جب کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ڈی آئی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی ریکوزیشن کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ حکومت بلوچستان نے نصیر آباد، جھل مگسی، صحبت پور، جعفر آباد اورلسبیلہ میں فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزییشن کی تھی جب کہ حکومت سندھ نے سیلابی علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے ریکوزیشن وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کی سہولت فراہم کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں