ملک بھر میں سیلاب سے تباہی،اموات کی تعداد982 ہوگئی

دریاؤں کے حفاظتی بند ٹوٹنے سے دیہات زیرآب آگئےاور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں

فائل فوٹو


 ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى تعداد 982 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:چار سدہ: منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا، سیلاب کا خدشہ، شہری موٹر وے پر پہنچ گئے، عوام سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل

این ڈی ایم اے کے مطابق خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران10افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں  گزشتہ 24گھنٹے کےدوران33افراد  جان کی بازی ہار گئے۔بارشوں اور سيلاب سے پنجاب میں  گزشتہ روز 2اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113افراد زخمی  ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 456افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے کابل ، سوات، پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات  پر اونچے درجے  کا سیلاب

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے 149 پلوں کو نقصان پہنچا۔بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ملک بھر میں 48 ہزار 931 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔متاثرین میں 27 ہزار سے زائد خیمے، 35 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں