کے پی ایل کا فائنل منسوخ، میر پور رائلز مقابلے کے بغیر فاتح قرار


 کشمیر پریمیئر لیگ ٹو کا فائنل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ شعیب ملک کی ٹیم  میر پور رائلز کو چیمپئن قرار دیا گیا۔

کے پی ایل  سیزن ٹو کے فائنل میں میر پور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا ہونے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔

مظفر آباد میں مسلسل بارش کے باعث فائنل کا کھیل  ممکن نہ ہوسکا۔

میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر برتری کی  بنیاد پر چیمپئن قرار دیا گیا۔

 مجموعی طور پر چھ میچ کھیل کر میر پور رائلز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھی۔ جب کہ باغ اسٹالینز سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔

 واضح رہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے  کے چاروں میچ مکمل طور پر منسوخ  ہو گئے تھے۔



متعلقہ خبریں