پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے دعوتوں اور تحائف پر اڑا دیے

حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے قومی خزانے سے ایک سال کے دوران 23 کروڑ 70 لاکھ روپے دعوتوں اور تحفوں کی مد میں خرچ کر دیے۔

ہم نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں 22 کروڑ 70 لاکھ روپے اور گورنر ہائوس میں چھ لاکھ 68 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

اسی طرح بیوروکریسی نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، ڈپٹی کمشنرز نے 62 لاکھ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈویژنل کمشنرز نے دس دس لاکھ روپے دعوتوں پر اڑا دیے، اسی طرح ڈی جی پروٹوکول نے تین لاکھ ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نے پانچ لاکھ ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک لاکھ روپے اور ایکسائز نے تین لاکھ روپے دعوتوں اور تحائف پر لٹا دیے۔

محکمہ ویٹرنری، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ ماحولیات، محکمہ ایگری کلچر کے افسران بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی قومی خزانے پر خوب ہاتھ صاف کئے۔

 


متعلقہ خبریں