عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عمران خان کا بیان براہ راست توہین عدالت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

خیال رہے کہ چند روز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کے خلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں  کہا گیا تھا کہ عمران خان کا بیان عدلیہ پر عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے۔ براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا  کہ ‏بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔عان کا جج کو دھمکی دینےکا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

حکم نامے میں کہا گیا  کہ عمران خان 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نا کی جائے؟


متعلقہ خبریں