بابراعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابراعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹر ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین ٹیلنٹ ہیں، بابر کی بیٹنگ دیکھ کر ہمیشہ محظوظ ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں نکھار آ رہا ہے، اس سب کے باوجو ان کا میرے سے رویہ اور برتاو نہیں بدلا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں انکساری اور عاجزی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بہترین تربیت ہوئی ہے۔

دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی، بابراعظم

ویرات کوہلی نے بتایا کہ 2019 ورلڈ کپ میں عماد وسیم نے مجھے کہا کہ بابراعظم آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری بابر سے پہلی ملاقات  بہت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ بابر نے مجھے بہت عزت دی اور ان کا آج بھی میرے سے متعلق ایسا ہی رویہ ہے

مزید کہا کہ بابراعظم جیسے کرکٹر بہت سے لوگوں کے لیے مثال بنتے ہیں، اور بہت آگے تک جاتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں