کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا،آئی ایس پی آر


پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جا چکے ہیں جنہیں خراب موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا، ان کے خاندانوں سے رابطہ بحال ہے، انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا۔

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز

کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں کا رابطہ ہوا ہے ۔خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراؤنڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلاء کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں