پاک بھارت میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراونڈ کے باہر اور اندر نظر آئے،ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔
بابراعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باولر ہمارے ساتھ نہیں،اس کی کمی محسوس نہ ہو،یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکتاہے تو آپ بھی کرسکتےہیں۔