وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراے پی سی بلا لی

جے یو آئی کا آزادی مارچ: اپوزیشن آج پھر سر جوڑے گی

فوٹو: ہم نیوز


وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی کل وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب اور بارش سے 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد جاں بحق

اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو  اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہونے والی اموات ایک ہزار سے زائد ہو چکی ہیں ۔

لاکھوں ایکٹر میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ کئی پل اور شاہراہیں بھی بہہ گئیں ہیں۔


متعلقہ خبریں