ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب میں پھنسا بچہ4دن بعد مل گیا


ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب میں پھنسا بچہ 4 دن بعد گھر پہنچ گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بچہ لاپتہ ہو گیا تھا جس کے گھر والے اس کی زندگی سے مایوس ہو چکے تھے۔ تاہم سیلابی پانی کم ہوا تو بچہ گھر پہنچ گیا۔

بچے نے بتایا کہ سیلاب آنے کی وجہ سے اس نے درخت پر پناہ لے لی تھی اور گزشتہ 4 روز سے وہ درخت پر ہی موجود رہا تاہم جونہی سیلابی پانی کم ہوا اور تیز بہاؤ میں کمی آئی تو وہ درخت سے اتر آیا۔

بچے کا کہنا تھا کہ قریب موجود ریسکیو اہلکاروں کو آواز دینے پر وہ مدد کے لیے پہنچ گئے اور اسے بحفاظت گھر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراے پی سی بلا لی

اہلخانہ نے بچے کو چار روز بعد زندہ سلامت گھر پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہنا کر اس کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیلابی ریلوں  نے تباہی مچا دی تھی اور سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں