ایشیا کپ ٹی 20، پاک بھارت میچ میں حسن علی کی جگہ نہ بن سکی


لاہور: ایشیا کپ ٹی 20 میں آج پاک بھارت میچ میں حسن علی کی جگہ نہ بن سکی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھارت کے خلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ حسن علی ہفتے کی شب پاکستان سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے اور اتوار کی صبح دبئی پہنچے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ حسن علی کو آتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں ہے جس کی وجہ سے آج کے میچ میں حسن علی کی شرکت مشکوک ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حسن علی کو کھلانا جلدی ہو جائے گی اس لیے وہ پاک بھارت میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پر مشتمل باؤلنگ اٹیک بھارت کے خلاف پلینگ الیون کا حصہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے پہلے کپتان بابراعظم کے کھلاڑیوں کو مشورے

قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انجری کے باعث محمد وسیم جونیئر ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد حسن علی کو بحیثیت متبادل شامل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں