حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل کی تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا، فواد چودھری

فواد چودھری نے 15 سال کے سیاسی سفر میں چوتھی پارٹی چھوڑ دی

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری  نے حکومت سے آئی ایم ایف ڈیل  کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  مہنگائی کی شرح چوالیس فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے ، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا۔


انہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کریں گے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے۔ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جناب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت آئی ایم ایف سے ہونیوالی ڈیل کی شرائط کو تسلیم نہیں کرےگی۔


متعلقہ خبریں