سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان

ملک کو کون چلا رہا ہے؟ لاڈلے کا تحفظ کر رہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق اور تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

’’زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا’’وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سیلاب سے ملک میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں کھلے اسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنا پاور شو دکھانے میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے جلسے کر رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں لیکن جلسے نہیں، حکومت سیلاب متاثرین کو بچانے میں مصروف ہے جب کہ عمران خان اپنی سیاست۔

سیلاب کے باعث پیاز ،ٹماٹراور سبزیوں کی فصلیں تباہ، قیمتیں دگنی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے استفسار کیا کہ کیا ان کو سیلاب متاثرین پر رحم نہیں آتا ؟ کیا انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریاں نہیں دیکھیں ؟


متعلقہ خبریں