ایشیا کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحتیاب، چارج سنبھال لیا

ایشیا کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحتیاب، چارج سنبھال لیا

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے صحتیاب ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں ٹیم کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے ایشیا کپ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ سابق بلے باز راہول ڈریوڈ کا یو اے ای میں چھ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی روانگی کے وقت کوورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ایشیا کپ ٹی 20، پاک بھارت میچ میں حسن علی کی جگہ نہ بن سکی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے وی وی ایکس لکشمن کو راہول ڈریوڈ کی عدم موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ بنایا تھا، وہ بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ نے دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جب کہ وی وی ایکس لکشمن واپس بنگلورچلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے آج اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

ایشیا کپ 2022: افغانستان نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے دی

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں