سانگھڑ: سیم نالے میں پڑنے والا شگاف 100 فٹ تک بڑھ گیا، آبادی کی نقل مکانی

سانگھڑ: سیم نالے میں پڑنے والا شگاف 100 فٹ تک بڑھ گیا، آبادی کی نقل مکانی

سانگھڑ: نواب شاہ روڈ پر سیم نالے میں پڑنے والا شگاف 100 فٹ تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کے دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

’’زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا’’وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سیم نالے میں پڑنے والے چوڑے شگاف کے بعد وہاں مقیم آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی ہے۔

سیم نالے میں پڑنے والے چوڑے شگاف کو شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بند کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، اس مقصد کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سیم نالے پر بھی پہنچ گئی ہے۔

سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر مٹی کے بند بنا دیے ہیں، کینالز کو بند کردیا ہے اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

 


متعلقہ خبریں