سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی


راولپنڈی: متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

’’زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا’’وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر لینڈ کرنے والے طیارے میں امدادی سامان کے طور پر کھانے پینے کی اشیا، خیمے اور ادویات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر نے گزشتہ روز سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا، یو اے ای کی جانب سے مزید 15 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق یو اے ای کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی پہلی کھیپ وصول کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پہنچنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے امدادی سامان کی ایک کھیپ پہنچ گئی ہے، مزید امدادی سامان پہنچے گا۔

سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، ترکیہ کی طرف سے بھی امدادی سامان کے جہاز پہنچ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سندھ و بلوچستان اور پنجاب کے جنوبی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، این ڈی ایم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

سانگھڑ: سیم نالے میں پڑنے والا شگاف 100 فٹ تک بڑھ گیا، آبادی کی نقل مکانی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے شاہراہیں اور ریلوے ٹریکس سمیت بنیادی انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے، حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں