پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر لیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر لیا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر لیا ہے۔

ایشیا کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحتیاب، چارج سنبھال لیا

ہم نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022 کا میچ نسیم شاہ کا پہلا ٹی 20 میچ ہے، وہ مختصر طرز کی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 96 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے، کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کھلاڑی کے کیریئر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔

ایشیا کپ ٹی 20، پاک بھارت میچ میں حسن علی کی جگہ نہ بن سکی

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ نہیں کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں