’’سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے’’ آرمی چیف نے امداد کی اپیل کردی


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔

’’زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا’’وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جب کہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں، پاک آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فلاحی ادارے بھی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے، مخیر حضرات مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔


متعلقہ خبریں