میچ کی ابتدا میں تھوڑا پریشر تھا، جب باؤلنگ سمجھ آئی تو بہتر کھیلے، روہیت شرما

PAK INDIA

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا ہے کہ میچ کی ابتدا میں تھوڑا پریشر تھا لیکن جب باؤلنگ سمجھ آئی تو بہتر کھیلے۔

تگڑا مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میچ کے اختتام پر کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت پر بھروسہ تھا، میچ جیتنے کے لیے پرامید تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہردیک پانڈیا بھرپور فارم میں ہے۔

میچ کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں بہت اچھا مقابلہ ہوا ہے، ہمارے باؤلر نے بہت محنت کی اور میچ آخری اوور تک لے آئے۔

بابر کی کامیابی رضوان کی وجہ سے لیکن اس کا کوئی نام نہیں لیتا، ہربھجن سنگھ

بابراعظم نے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ینگ باؤلر ہیں ،انہوں نے بہترین باؤلنگ کی، شاہین شاہ آفریدی کی کمی کافی محسوس ہوئی، فاسٹ باؤلرز نے میچ کو دلچسپ بنایا۔

ہم نیوز کے مطابق ہردیک پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر لیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں