سیلاب کی تباہ کاریاں:وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا


وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صورتحال پر اہم اجلاس بلالیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس آج شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔

اجلاس میں سیلاب کے باعث  ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہوگا۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے’’ آرمی چیف نے امداد کی اپیل کردی

واضح رہے کہ   بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا  لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ  قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین  کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں