کورونا کیسز میں کمی، مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد ریکارڈ


 ملک میں کورونا کیسز میں کمی  کے بعد مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد ہو گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 226 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحتیاب، چارج سنبھال لیا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 79ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح  1.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 110 کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں