موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی شہر کو شدید خطرہ ہے، مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: اموات 1061 ہو گئیں

ان کا کہنا ہے کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا۔امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی۔ مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں

منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں