بلوچستان: سیلاب کےباعث تعلیمی ادارے مزید 5 دن کے لیے بند


 بلوچستان میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید5 دن کی توسیع کر دی گئی۔

بلوچستان میں  بارش اور سیلاب کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں5 دن کی  توسیع کر دی گئی۔محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے  آج  سے جمعہ تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نےتمام سرکاری  اسکولوں اور کالجز کو  3 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل تعلیمی ادارے آج یعنی 29 اگست سے کھلنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: اموات 1061 ہو گئیں

وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے 34اضلاع میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں  شاہراہیں اور پل  سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔  ہزاروں مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں