آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کا امکان

imf

بین الاقوامی مالیاتی ادارے  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ  کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ 

ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔

یاد رہے پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا پی ٹی آئی پر آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام

یاد رہے دو ہفتے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا تھا، واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششیں جاری رہیں اور اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف ممالک سے روابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھ گئی تھی۔ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔

آج ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں