ملک کو ٹھیس پہنچانے کی سوچ باعث صدمہ ہے،شیریں رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک کو ٹھیس پہنچانے کی بات سنگین جرم ہے، اس سوچ کی عکاسی باعث صدمہ ہے۔

نجی ادارے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کی آڈیو سن کر سکتے میں چلی گئی ہوں، پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا لیکن ملک کو کبھی ٹھیس پہنچانے کی بات نہیں کی، ملکی مفاد کو نقصان نہ پہنچانا ہماری تربیت کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:“آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے”، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں