اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

لاہور: پاکستان کے ہاکی پلیئراولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ساتھی کھلاڑیوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسپتال میں منظور حسین جونیئر کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے تھے۔

نماز جنازہ کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ اور اولمپیئن خالد حمید نے کہا کہ وہ شاندار انسان تھے، ہاکی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور ملک کا نام روشن کیا، اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو ہاکی کھیلنا سکھایا۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا، 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ  جیتنے والی  قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل  میں انہوں نے6  جرمن ڈیفنڈرز کو ڈاج کر کے گول اسکور کیا جسے ان کی شاندار کارکردگی بھی قرار دیا گیا۔ ہاکی کے مداح انہیں 1982 ورلڈ کپ کے فائنل کا ہیرو بھی قرار دیتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دینائے ہاکی کے لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولڈ میڈلسٹ منظور حسین جونیئر قوم کا سرمایہ تھے، پاکستان ہاکی کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش رہیں گی۔

سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کے آخری سربراہ ودیم بکاٹن کا انتقال ہو گیا

منظور جونیئر کی وفات پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹرو وسیم اکرم نے بھی منظور جونیئر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں