تحریک انصاف نے ملک کے خلاف سازش میں تمام حدیں پار کر دیں، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے، مفتاح اسماعیل

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے خلاف سازش میں تمام حدیں پار کر دیں۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف ڈیل سبوتاژ کرنے کی کوشش کر کے گری ہوئی حرکت کی۔کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف ڈیل سبوتاژ کرنے کیلئے  خط لکھا،خط آئی ایم ایف اجلاس سے 72 گھنٹے پہلے  لکھا گیا، خط ہمیں بھیجنے سے پہلے کاپی آئی ایم ایف کو بھیجی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:“آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے”، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کے خلاف سازش میں تمام حدیں پار کر دیں۔ واضح ہو گیا کہ انہیں ریاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے،  کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟

انہوں نے کہا ہے کہ میں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ،ہم ملک کو بچانے کی کوشش کریں گے۔کیا یہ صرف میرا پاکستان ہے؟ کیا یہ تمہارا ملک نہیں ہے۔اگر ملک کو نقصان پہنچاناسیاست ہے تو یہ چھوڑدو۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے،، لیکن جس آدمی کے لیے پاکستان کا مفاد مقدس نہیں ہے وہ حکمرانی کے لائق نہیں ہے۔ شوکت ترین کو یہ سوچنا چاہیےان کا بڑا نام ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ محسن لغاری نے جو سوال پوچھا وہ ساری قوم کو پوچھنا چاہیے کہ کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خط میں وہی لکھا جو صوبے کے مفاد میں ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ قرض منظور کرلے گا، اسد عمر

انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا۔اسدعمراور تیمور سلیم جھگڑا پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیااور اسی کی پاسداری نہ کرسکی۔آئی ایم ایف کا معاملہ دوبارہ اٹھانا مشکل کام تھالیکن ملک کی مفاد کےلیے کیا۔عمران خان نے کہا تھا قرض کم کروں گا مگر زیادہ لیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت گئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ہم نے  عزم   کیا  کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں گے ۔ نواز شریف  سمیت اہم رہنما حکومت  میں آنے کے مخالف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ہر وزیر اعلی ٰناراض ہے،  وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ  اور وفاقی وزیر احسن اقبال  بھی ان سے ناخوش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خط میں نہیں لکھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے، تیمور جھگڑا

انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کوبات کرنے سے منع ہی نہیں کیا،فنانس سیکریٹری کے آنے تک کی بات کی ۔این ایف سی سے 2فیصد سے بھی زیادہ میں دے رہا ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مجھ سے ملاقات کی ،میں نے کہا دروازے کھلے ہیں۔لین دین میں ملاقات اور بات چیت کرنی ہوتی ہے۔قبائلی اضلا ع کے بچے ہمارے ہیں،عمران خان نے کہا کہ 95ارب روپے دیں گے۔ہم 113ارب روپے دے چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں