پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، ایک ہزار جاں بحق، 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں، وفاق نے 28 ارب فراہم کیے ہیں، 3 ستمبر تک امداد کی فراہمی مکمل ہو جائیگی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت امریکہ، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور چین سمیت دیگر ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ملکر کام کریں گے، ٹیلی تھون پورے ملک کیلئے ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تعداد میں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ خیموں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں