چینی صدر کی سیلاب متاثرین سے یکجہتی، صدر، وزیراعظم کے نام پیغام، 3لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان


چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پرپاکستانی قیادت اورعوام سے افسوس اور بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

چینی قیادت نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف کےلئے خصوصی پیغام میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چین کی طرف سے متاثرین کےلئے100 ملین یوآن امداد کا اعلان، 25 ہزارخیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے۔

چینی قیادت کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کی ہے، صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اہم مگر یہ منزل نہیں،شہباز شریف

دوسری جانب چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔

چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں