حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ مقبولیت کاپتہ چل سکے، شیخ رشید

عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے،، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، قوم نے واپس کرنی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ 20 سے زائد مرتبہ لیے گئے قرض پر وزرا شادیانے بجا رہے ہیں، سیلابی ریلا سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پرآئے گا، کروڑوں افراد کی بقا کی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست وگریباں ہیں، بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعد اب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان توہین عدالت کیس، ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری

انہوں نے مزید لکھا کہ سفید پوش ہی نہیں، صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا، سیلاب سے متاثرہ قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،  سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا، عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے۔


متعلقہ خبریں