مجھے مارا،گلہ دبایا گیا:حلیم عادل نے زخم دکھا دیئے،ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ


کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر 25 ایکڑ زمین پرقبضے سے متعلق کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے، کہا مجھےجیل میں دھکے دیئے گئے، جیل میں کبھی ادھر کبھی ادھرگھماتے رہے، 10 روزسےمجھےادویات نہیں دی گئیں، راستے میں گلے سے پکڑکرگرایا گیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈرہوں، جیل میں ہوں اور آغا سراج درانی گورنرہاوس میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان توہین عدالت کیس، ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری

اپوزیشن لیڈرکو اٹھا کر عدالت تک پہنچایا گیا، انہوں نے بتایا کہ دھکم پیل میں پیرمیں تکلیف بڑھ گئی ہے، تھانے میں مجھ پر تشدد کیا گیا، میرا گلہ بھی دبایا گیا، حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹانگ پر زخم بھی دکھایا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نےحلیم عادل شیخ کوگریبان سے کیوں پکڑا؟ تفتیشی افسر نے عدالت کوجواب دیا کہ میں گریبان سے نہیں پکڑا، یہ گرنےلگے تھے میں نے قمیض پکڑکرگرنےسے بچایاتھا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ پہنچا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں