سیلاب کی تباہ کاریاں، حکومت کا پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصان پر حکومت نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملک بھر میں سیلاب کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں کئی گناہ اضافے کے باعث عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

حکومت نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی جو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیول ایڈجسٹمنٹ، 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم

خیال رہے کہ پیاز اور ٹماٹر درآمد  کرنے کا فیصلہ وزیر تجارت نوید قمر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اس سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

پیش کردہ تجاویز کے مطابق ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد میں سہولت دی جائے گی جبکہ لیویز اور ڈیوٹیز میں بھی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں