سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بہانہ بنا کر بھارت سے تجارت کرنے کے لیے پر تولنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و تشدد کو پس پشت ڈال کر ایسے اقدامات نامنظور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں، حکومت کا پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

فواد چودھری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں بلکہ انسانیت دشمن بھی ہیں اور بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی اقدامات کے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں