شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے دبئی سے لندن پہنچ گئے


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی چیک اپ کے بعد آج ہی سے شاہین آفریدی کا ری ہیب شروع کردیا جائے گا۔ فاسٹ بالر کے میڈیکل ایڈوائزری پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔

شاہین آفریدی اپنا ری ہیب لندن میں مکمل کریں گے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ  شاہین  آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، وسیم اکرم نے بابر اعظم کی غلطی کی نشاندہی کر دی

شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے۔فاسٹ بولر سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

توقع ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔فاسٹ بولر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔


متعلقہ خبریں