حیدرآباد میں 60 سے زائد ریلیف کیمپس لگائے ہیں، متاثرین کو کھانا اور دیگر اشیا دے رہے ہیں، شرجیل میمن


حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت حیدرآباد میں 60 سے زائد ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں، دیگر شہروں سے جو لوگ آرہے ہیں ان کے لیے بھی کیمپس بنائے جا رہے ہیں، کیمپس میں متاثرین کو کھانا اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے متاثرین سیلاب کے کیمپس کے دورے کے موقع پر کہا کہ دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرکے لوگ شہروں کی طرف آرہے ہیں، مزید بھاری مشینری منگوائی گئی ہیں، جو حصے کمزورہیں انہیں مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں سے پانی گزرتا ہے وہاں خطرہ ہے، ایری گیشن کا عملہ اس وقت تمام بندوں پر موجود ہے، پاک فوج اور نیوی کے افسران بھی مدد کر رہے ہیں۔

پاکستان بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے کیمپس سرکاری و نجی عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو الگ سے خیمے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دوست ممالک نے مصیبت میں پاکستان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت سوائے ایک جماعت کے تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں، عمران خان نے کل ساری حدیں پار کردی ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے نہیں پاکستان سے لڑ ر ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں