نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی کو پریکٹس سیشن میں آرام دینے کا فیصلہ


قومی کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے فاسٹ باولرز کو پریکٹس سیشن کے لئے آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باولرز نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی آج کے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

تکلیف ہے نسیم شاہ سے 19 سال کی عمر میں چار اوورز نہیں ہو رہے، محمد حفیظ

تینوں فاسٹ بولرز نے اتوار کو بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا۔ نسیم شاہ اور حارث روف کو میچ کے دوران ٹانگ میں کھچاو ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں