کراچی میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں روزآنہ دو سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ 65 فیصد فیڈرز پر بھی 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

اس ضمن میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 30 جون کو جاری کیے گئے شیڈول کے عین مطابق ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ کے قریب، 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 24 گھنٹے موجود ہے۔


متعلقہ خبریں