بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ایک گھنٹے میں ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کر لیے، پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

2010 میں بھی تباہی آئی، اسی جگہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی۔

پاکستان بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیرخارجہ کی اپیل پرنقد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان کی بھی امداد آئی ہے۔

اعلامیے کے تحت وزیرخارجہ کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ہم جس چیز کا سامنا کر رہے ہیں وہ مون سون کی بارش نہیں تھی بلکہ آب و ہوا کی تبدیلی تھی۔


متعلقہ خبریں