پاکستان جونئیر لیگ کیلئے ٹیموں کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بہاولپور، گوجرانوالا، گوادر، حیدرآباد، مردان اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے عمران طاہر بہاولپور اور شعیب ملک گوجرانوالا کے مینٹور ہوں گے۔ سر ویوین رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدرآباد کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔

شاہد خان آفریدی مردان اور کولن منرو راولپنڈی کے مینٹور ہوں گے۔پی سی بی ہال آف فیم میں شامل جاوید میانداد تمام ٹیموں کی معاونت کریں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ڈرافٹ 6 ستمبر کو لاہور میں ہوگا جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 6 سے 21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے حقوق بیچنے کے بجائے پہلے ایڈیشن کی مکمل آنرشپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سٹرٹیجک فیصلہ کیا،افتتاحی ایڈیشن کی آنر شپ رائٹس پی سی بی کے پاس ہوں گے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پی جےایل کی ہائی ویلیو ہے۔

فیصل حسین نے کہا کہ اس دوران پی جےایل کی دیگر کمرشل انوینٹری کی فروخت کا عمل جاری رہےگا۔ پی جے ایل ڈرافٹ کیلئے کرکٹ بورڈز اور کلبز کے 140 سےغیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں