رات لوگوں نے دیکھ لیا فارن فنڈنگ کیسے ہوتی ہے؟ 3 گھنٹوں میں 5 ارب روپے جمع کر کے دکھائے، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رات لوگوں نے دیکھ لیا فارن فنڈنگ کیسے ہوتی ہے؟ تین گھنٹوں کے دوران پانچ ارب روپے جمع کر کے دکھائے، حکومت میں آنے سے پہلے اب بہتر تیاری کرنا پڑے گی۔

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ایک گھنٹے میں ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کر لیے، پیپلزپارٹی

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام معیشت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی ٹیموں کے روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس ہو رہے ہیں، حکومت ملی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت ملی تو روپے کی قدر ہرروز گررہی تھی، اپوزیشن نے پہلے روز سے حکومت گرانے کی کوشش شروع کردی تھی، دوست ممالک نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، ملک اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتا جب تک کہ سیاسی صورتحال بہتر نہ ہو۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے مجھے اسمبلی میں تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا، اپوزیشن این آراو مانگنے کے لیے بلیک میل کرتی رہی، اپوزیشن ہر روز ڈراتی اور دھرنوں کی دھمکیاں ملتی تھیں، اپوزیشن کو کہا تم دھرنا دو کھانا میں فراہم کروں گا، کورونا کے دوران شہبازشریف ملک سے فرار ہو گیا، اپوزیشن نے کہا ملک میں لاک ڈاون لگا دیں ورنہ حالات خراب ہوجائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمارے دور میں تاریخی رقم بھیجی، اب جو حکومت میں آئے گا اس کو بہت سے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت میں آنے سے پہلے اب بہتر تیاری کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے یہ دو خاندان اقتدار میں رہے ہیں، دونوں خاندانوں نے صرف اور صرف جائیدادیں بنائیں، چین اور دیگر ممالک 20،20 سال کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پاکستان بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تو یہ میرا مذاق اڑاتے تھے، کہا گیا کہ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کراؤ، مجھے بھارت کی مثالیں دی گئیں، ان لوگوں نے غریب آدمی کا سوچا ہی نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں