انڈیا سے تجارت اور دوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے، شیخ رشید

شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے،  سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔ سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے، 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی، نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈا مکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے۔


حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے، وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدک و پارکر گئی ہے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔

 


متعلقہ خبریں