وزیراعظم کی کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات، بھر پور مدد کی یقین دہانی



وزیراعظم  شہباز شریف نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی۔ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دوران کالام پہنچ گئے۔  وزیرا عظم شہباز شریف کو  سیلاب کے باعث تباہ کاریوں اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ  دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

انہوں نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی اور ان سے حالات دریافت کیے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرین فکر نہ کریں ،ہم بھر پور اقدامات کررہےہیں۔کالام میں موجود متاثرہ خواتین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے  شکوے بھی کیے۔

وزیر اعظم نے کالام پہنچتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے  کالام میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ۔  وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن  مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے تباہی، مزید 36 افراد جاں بحق، 7لاکھ سے زائد مویشی ہلاک،ہزاروں کلومیٹر سڑکیں متاثر

وزیر اعظم نے ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پہ بحال کرنے کی ہدایت کی ، کہا بحالی کے کام کی خود نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کی شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث سیاح کالام میں پھنس گئے تھے۔زیراعظم کانجو، اور ضلع لوئرکوہستان میں پتن کا بھی دورہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں