ایشیا کپ، عمر گل کی اہلیہ کا پاکستان کیخلاف میچ میں “ہاتھ ہولا” رکھنے کی درخواست


ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے سابق باؤلر عمر گل کی اہلیہ نے شوہر سے “ہولا ہاتھ” رکھنے کی درخواست کر دی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور افغان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب”

ڈاکٹر مریم نے اپنے شوہر عمر گل کو افغانستان کے دوسرا میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل عمر گل نے افغانستان کے دوسرا میچ جیتنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ “اس ٹیم پر فخر ہے اور ابھی مزید میچز میں کامیابی حاصل کرنی ہے”

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں 2 میچز جیت کر سپر فور میں پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں