سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونے قیمت

 ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 سو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار286 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہو گئی۔

سونا کشی کی ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 5100 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 40 ہزار500 روپے کا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب 10 گرام سونا 4372 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 20 ہزار 4 سو56 روپے کا ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں