آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی نے ایشیا کپ کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا اور دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو اتوار کے روز ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں دو دو اوورز پیچھے رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نےغلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کر لیا ہے اور اب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں