بارش اور سیلاب سے 10ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، احسن اقبال


وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب سے 10ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، ترقیاتی ممالک میں بھی اتنی بڑی تباہی سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا سروے ہو رہا ہے جس کے بعد دوست ممالک ہماری مزید مدد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سال بھر کی کمائی تباہ ہوئی ہے، وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کر رہی ہے،ہم نے ماضی میں بھی بڑی بڑی قدرتی آفات دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سامنا کر رہا ہے، بلوچستان اور سندھ میں لوگوں کا مال اور خوراک تباہ ہوچکا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا، اقتدار میں نہیں آ سکتا، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے،سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، فصلوں اور لائیواسٹاک کو بڑے پیما نے پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے پیاز اورٹماٹر کی درآمد شروع کرنے کی منظوری دیدی۔


متعلقہ خبریں