ہانگ کانگ کو شکست، بھارت سوپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا


ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سوپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ بھارت کی جانب سے دیا گیا 193 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

یوں بھارت ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر افغانستان کے بعد سوپر 4 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41، کنیچ شاہ 30 اور ذیشان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

اس سے پہلے ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بھارت کے روہیت شرما نے 21 رنز جبکہ کے ایل راہول نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔دو وکٹیں گنوانے کے بعد ہانگ کانگ بھارت کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکا۔

ویرات کوہلی نے 59 اور سوریاکمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا ڈالے۔


متعلقہ خبریں