بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

اسلام آباد: ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

دادو کو بچائیں گے، کسی کو ٹینٹ مل رہے ہیں تو ہمیں لیکر دے، پیسے دیں گے، وزیراعلیٰ

ہم نیوز نے اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کے حوالے سے بتایا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے واضح طور پر اس حوالے سے کہا کہ غریب خواتین کے پیسوں کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاک فوج کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

واضح رہے کہ میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ خبریں آئی تھیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے غیر قانونی طور پر کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں