سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

توہین عدالت کیس،عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جاری کردہ اعلامیے کے تحت بنچ ایک میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسی اورجسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کو پہلی مرتبہ بنچ ایک میں شامل کیا گیا ہے۔

سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے دوسرے بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں جب کہ تیسرا بنچ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہو گا۔


متعلقہ خبریں